کتنے اچھے سوال کرتے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

کتنے اچھے سوال کرتے ہیں
وہ بھی کیا کیا کمال کرتے ہیں

باکمالوں میں بے مثالوں میں
آپ اپنی مثال کرتے ہیں

اپنی محنت سے اور محبت سے
خود کو وہ لازوال کرتے ہیں

میں بھی حیران ہوں کہ آخر وہ
کیسے اپنا خیال کرتے ہیں

جو بھی دیکھے وہ دیکھتا ہی رہے
ایسے سب کو نہال کرتے ہیں

حال میں جو کوئی آ جائے تو
وہ اسے پھر بحال کرتے ہیں

آہ عطمٰی ہمیں بھی حسرت ہے
ہم کہیں ہم کمال کرتے ہیں

Rate it:
Views: 359
07 Jul, 2010