کتنے برس لگے
Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI کتنے برس لگے
یہ جاننے میں
کہ میرے اندر تیرا ہونا کیا ہے
ایسا ہونا بھی چاہیے تھا
شام ہوتے ہی
چاند میں روشنی نہیں آ جاتی
رات ہوتے ہی
رات کی رانی مہک نہیں اُٹھتی
شام اور روشنی کے بیچ
رات اور خوشبو کے بیچ
ایک ایسا لمحہ ہوتا ہے
جس کا ہماری زمین سے کوئی تعلق نہیں ہوتا
اس آسمانی لمحے نے
اب ہمیں چُھو لیا ہے
More Sad Poetry






