کرامات
Poet: UA By: UA, Lahoreاے شدت جذبات دکھا دے وہ کرامات 
 بندھ جائے دل کی آس بن جائے میری بات
 
 جو پلکوں تلے رہتے ہیں جب پلکیں اٹھاؤں
 وہ سامنے آ جائیں میں جب انہیں بلاؤں
 
 اے شدت جذبات دکھا دے وہ کرامات 
 بندھ جائے دل آس بن جائے میری بات
 
 جب جب انہیں پکاروں وہ سامنے آجائیں
 انہیں دیکھنا جو چاہوں ان کا دیدار پاؤں
 
 روبرو وہ خوبرو ہاتھوں میں لئے ہاتھ
 میرے لئے کافی ہیں یہ خاص عنایات
 
 مل جائے مجھے میری من چاہی سوغات
 اے شدت جذبات دکھا دے وہ کرامات
More General Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 