کرشمہ

Poet: UA By: UA, Lahore

تیری یاد دل میں اترنے لگی
میری شام پھر سے سنورنے لگی

نگاہوں سے اوجھل اندھیرا ہوا
سویرے سے پہلے سویرا ہوا

نظر سے اداسی اترنے لگی
ہر اک سو خوشی سی بکھرنے لگی

Rate it:
Views: 461
17 Oct, 2008