کرم ہو جس پہ مالک دو جہاں کا

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

ہم پہ جب عشق کا بھوت طاری ہوتا ہے
وہ وقت ہم پہ بڑا بھاری ہوتا ہے

آپ کو اپنا حال دل سنا لیتےہیں
ہمارا مقصد نہ آپ کی دل آزاری ہوتا ہے

آپ بھی اوروں کی طرح ستا لیجیے ہمیں
سنا تھا دوستوں کا کام غم خواری ہوتا ہے

ویسے تو کئی پاکیزہ رشتے ہیں جہاں میں
مگر بڑا انمول رشتہ یار کی یاری ہوتا ہے

جو کسی کے تصور میں ڈوب کر لکھتا ہے غزلیں
وہ شخص ضرور کسی دیوی کا پجاری ہوتا ہے

ہم جیسے کسی سچے عاشق سے پوچھنا کبھی
تم کیا جانو عشق کا زخم کتنا کاری ہوتا ہے

کرم ہو جس پہ مالک دو جہاں کا اصغر
کب وہ کسی غیر کے در کا بھکاری ہوتا ہے

Rate it:
Views: 465
26 Sep, 2008