یہ کرونا کا جو رونا رونا سا مچا رکھا ہے
ہے یہ سبب کہ ہم نے رب کو بھلا رکھا ہے
جو حکمِ پردے کا اڑاتے تھے بے دھڑک سے مذاق
خوف وائرس میں سر تاپیر چھپا رکھا ہے
مرض لاعلاج سہی پر خدا سے مانگو تو
دعائے مومن میں ہر قسم کا شفاء رکھا ہے
اسماعیل بوجھ معاصی پر مایوس نہ ہو
تا قیامت بابِ توبہ کھلا رکھا ہے