Add Poetry

کریں گے پھر کسی دِن ہم تَمہاری بات پہ عمل

Poet: UA By: UA, Lahore

کریں گے پھر کسی دِن ہم تَمہاری بات پہ عمل
جب تک دِل گواہ نہ ہو نہ جب تک ساتھ دے عقل

تَہمارے مشورے کا شکریہ لیکن یہ ہم ہیں کہ
جو دِل کے معاملے میں آپ بھی نہیں دیتے دخل

ہمیں جب جب پَکارو گے ہمیں ہمراہ ہی پاؤ گے
نہ دِل ہی روک پائے گا نہ ہم رَک پائیں گے بالکل

تَمہاری ہر صدا پہ ہم پہ واجب ہے کہ ہم آئیں
مگر ہم آ نہ پائیں گے ہوا وارد جو وقتِ اجل

ہمارے درمیاں کوئی وصل کا لمحہ کبھی ٹھہرے
ہماری چاہت یہ ہوگی ٹھہر جائے کَچھ پل وہ پل

تمہاری یاد کے اتھرو میری آنکھوں میں یوں ٹھہرے
کہ جیویں میں اکھاں وِچ پا لیا چٹے رنگ دا کجل

پنجابی رنگ آمیزی میرے کام آگئی عظمٰی
ذرا دِقت سے ہی لیکن مکمل ہو گئی غزل

Rate it:
Views: 275
22 Nov, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets