Add Poetry

کس لئے بھلائیں تمہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

کس لئے بھلائیں تمہیں
کیوں نہ یاد آئیں تمہیں

سوچتے ہیں یہ ہم کہ
اپنے گھر بلائیں تمہیں

سوچتے ہیں اسطرح سے
ہم بھی آزمائیں تمہیں

کاش تم چلے آؤ
جب کبھی بلائیں تمہیں

خوابوں کے جزیرے میں
ساتھ لے کے جائیں تمہیں

ہم سے روٹھ جاؤ تم
اور ہم منائیں تمہیں

جو آرزو ہماری ہے
ہم کبھی بتائیں تمہیں

تمہارے روبرو ہو کر
اک سریلہ سا نغمہ

ہم کبھی سنائیں تمہیں
عظمٰی کس طرح آخر
اپنا ہم بنائیں تمہیں

Rate it:
Views: 432
12 Oct, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets