کسی خواب لمحے میں لکھی گئی
Poet: UA By: UA, Lahoreکسی خواب لمحے میں لکھی گئی ہے
کسی سوئے لمحے میں سوچی گئی ہے
عجب زندگی کی کہانی ہے یہ
انوکھی سی ہے اور پرانی ہے یہ
کہاں سے چلی تھی کہاں تک چلے گی
کہاں جا کے رکنے کی ٹھانی ہوئی ہے
کسی خواب لمحے میں لکھی گئی ہے
کسی سوئے لمحے میں سوچی گئی ہے
گئے موسموں کی روانی ہے یہ
کئی خواہشوں کی دیوانی ہے یہ
کبھی ہنستی اور کھلکھلاتی رہی ہے
کبھی آنسوؤں کو جلاتی رہی ہے
کبھی روٹھتی اور مناتی رہی ہے
یہ خود سے بچھڑ کر خودی سے ملی ہے
کبھی کھو گئی اور کبھی مل گئی ہے
آدھی بھی ہے اور پوری بھی ہے
مکمل ہے لیکن ادھوری بھی ہے
میری زندگی کی کہانی ہے یہ
انوکھی بھی ہے اور پرانی بھی ہے
کسی خواب لمحے میں لکھی گئی ہے
کسی سوئے لمحے میں سوچی گئی ہے
More General Poetry







