کسی دن

Poet: UA By: UA, Lahore

حصول گوہر کو چاہیں کسی دن
بحر میں ڈوب کر ابھریں کسی دن

کبھی خود کو کسی ویراں نگر میں
اکیلا چھوڑ کر دیکھیں کسی دن

بہت ممکن ہے اپنا آپ پا لیں
اکیلے دشت میں نکلیں کسی دن

سطح آب سے تو کچھ نہ پایا
چلو اب ہحر میں اتریں کسی دن

سمندر میں ستارے چاند ڈوبیں
چلو ہم ڈوب کر دیکھیں کسی دن

سنا ہے چاندنی راتوں میں اکثر
بہت ویران لگتا ہے سمندر

چلو اس راز کو جانیں کسی دن
سمندر سے سبب پوچھیں کسی دن

Rate it:
Views: 821
25 Sep, 2008