کسی کا خواب میں آنا بھی عجب بات ہوئی
Poet: UA By: UA, Lahoreتمہار خواب میں آنا بھی عجب بات ہوئی
ادھوری نیند میں جیسے مکمل ذات ہوئی
سہانی چاندنی راتوں میں جاگ کر دیکھا
زمیں پہ چاند ستاروں کی برسات ہوئی
چاندنی چاند کے ہمراہ جھلملاتی رہی
چاند کے ساتھ برسوں بعد ملاقات ہوئی
زمیں پر دور تک پھیلے ہوئے تھے نور کے سائے
تمہارے ساتھ جب اس رات میری بات ہوئی
چاند تاروں کے درمیان شب کے پہلو میں
ادھورے خواب کی گویا مکمل ذات ہوئی
تمہارا خواب میں آنا بھی عجب بات ہوئی
ادھوری نیند میں جیسے مکمل ذات ہوئی
More General Poetry






