کسی کو بدنام نہ کرو
Poet: UA By: UA, Lahoreاس دنیا میں کسی کو بدنام نہ کرو
کبھی کسی پہ جھوٹا الزام نہ دھرو
پیٹھ پیچھے بات کرنا خوب نہیں ہوتا
جو بات کرنی ہے ہمارے سامنے کرو
جھوٹ کے کانٹوں سے دامن بچا رکھو
سچائی کے پھولوں سے جھولیاں بھرو
بے کار مشغلوں سے بہتر یہ کار ہے
رب سے اعمال صالحہ کی التجاء کرو
عظمٰی ہمارے ہاتھ خالی ہو گئے کیونکر
یہ اپنے دل سے پوچھو غور و فکر کرو
More General Poetry







