کسی کو پیار کرنے کی اذیت جانتے ہو تم

Poet: Abdul Wadood panchi By: Abdul Wadood, Chenab nagar

کسی کو پیار کرنے کی ۔۔ اذیت جانتے ہو تم؟
کہ دل تار تار کرنے کی اذیت جانتے ہو تم؟

میری الفت کی یہ حد ہے کہ بے حد ہے
مگر حد پار کرنے کی ۔۔ اذیت جانتے ہو تم؟

تجھے خود میں سمانے کی یہ خواہش جان لیوا ہے
کہ روح مسمار کرنے کی اذیت جانتے ہو تم؟

چلو سوچو اگر چاہت میں اپنی مار بھی لوں تو
اٌسے  انکار کرنے کی ۔۔۔ اذیت جانتے ہو تم؟

کسی جلتے پتنگے کی ۔۔۔ سسکتی سی دہائیاں تھیں
کہ آنکھیں چار کرنے کی اذیت جانتے ہو تم؟

کوئی محسن کوئی ہمدم جو تجھ پر جان دیتا ہو
اسے غم خوار کرنے کی اذیت جانتے ہو تم؟

کسی سنگدل سے کیا شکوہ کروں میں سنگدلی کا
کہ دل سنگسار کرنے کی اذیت جانتے ہو تم؟

چلو مانا کہ جذبوں کو چھپانا بھی اذیت ہے
مگر اظہار کرنے کی ۔۔۔ اذیت جانتے ہو تم؟

Rate it:
Views: 69
15 Apr, 2026
More Sad Poetry