کسی کی محبت ملتی ہے دل کوہار کر
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamکسی کی محبت ملتی ہے دل کو ہار کر
عشق کی انتہا ہوتی ہے“میں“ کومار کر
عاشق لوگ سدا کے لیے امر ہوجاتےہیں
اپنے معشوق کی خاطر زندگی وار کر
اگرتجھےعشق حقیقی کامزہ چکھناہے
پھر تو بھی جا دل اپنا کسی پہ نثار کر
محبت بنا جینا بھی کوئی جینا ہےجاناں
آ میرےساتھ مل کر سوئے جذبات بیدار کر
اصغر کا دل یوں ہی بہل جائے گا صنم
بےشک تو مجھ سےجھوٹے قول قرار کر
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






