Add Poetry

کسی کے بارے میں ایسے برا سوچا نہیں کرتے

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

کسی کے بارے میں ایسے برا سوچا نہیں کرتے
اگر ملنا نہ ہو جھوٹا کبھی وعدہ نہیں کرتے

امانت میں کبھی تم نے خیانت اب نہیں کرنی
ملاوٹ مال میں کرکے کھرا سودا نہیں کرتے

کرو گے عشق دیوانے بنو گے دیکھ لینا پھر
محبت کیوں ضروری ہے کبھی پوچھا نہیں کرتے

یہی دستورِ دنیا ہے وہی توقیر پاتے ہیں
بڑے جو لوگ ہوتے ہیں بہت بولا نہیں کرتے

یہی عادت ہمیں اچھی لگی شہزاد ہے ان کی
کبھی پیچھے کسی کو مڑ کے وہ دیکھا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 208
04 Jan, 2023
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets