کسے کہانیاں سناتے ہو
تم کس کا دل بہلاتے ہو
وہ جو زندگی کے ہر رنگ کو
بہت قریب سے جانتا
وہ جو زندگی کے ہر چہرے کو
بہت نزدیک سے پہچانتا ہے
اسے کہانیاں سناتے ہو
اسے لوریاں سناتے ہو
تمہیں کیا خبر کہ یہ زندگی
تمہیں کیا خبر کہ یہ بندگی
میرا کس طرح سے نصیب ہے
میرے کس طرح سے قریب ہے
تمہیں کیا خبر کہ یہ زندگی
جو تمہیں دکھائی دیتا ہے
کہ میری نظر سے بعید ہے
میری سوچ سے
میری فکر سے
میرے دل سے یہ
بڑی دور ہے
یہ محض تمہارا خیال ہے
یہ محض تمہارا گمان ہے
کہ یہ زندگی میری زندگی
مجھے کس طرح سے عزیز ہے
میرے کس طرح سے قریب ہے
میرے مہرباں تیرا شکریہ
تیرا شکریہ میرے مہرباں
تیرا شکریہ میرے مہرباں
ممجھے اس طرح بہلا نہیں
مجھے لوری دے کے سلا نہیں
کوئی اورقصہ سنا نہیں
کیا ہے حقیقت مان لو
اب تم اسے پہچان لو
جسے کہانیاں سناتے ہو
تم جسے لوریاں سناتے ہو