Add Poetry

کشکول غلامی۔۔۔

Poet: اسد جھنڈیر۔۔۔ By: اسد جھنڈیر۔۔۔, mps

 کچھ خوف خدا ہی کر لیتے
کیا انہوں نے کبھی مرنا نہیں؟

انصاف شب گئے بانٹتے ہیں
اور کہتے ہین اف تک کرنا نہیں

کیون بیٹھے ہیں منصب اعلے پر؟
جب انہوں نے کچھ کرنا نہیں

ہر دن بگڑتے جا رھے ہیں حالات
ہتھیار ڈال دیں اگر جو لڑنا نہیں

شب و روز بیوقوف بناتے ہیں ہمکو
سوائے بول بچن اور کچھ کرنا نہیں

پھر نہ کہیں کہ غلط ہو رہا ھے
جب خود ہی یہ صحیح کرنا نہیں

قوم تفرقون میں بٹ رہی ھے
اور وہ کہتے ہیں کچھ کرنا نہیں

کیا اسطرح ہی سب چلنا ھے؟؟؟
کیا وطن نے آگے بڑہنا نہیں؟؟؟

اے محافظ وطن یہ کیسی منطق ھے؟
ہمیں کسی معاملے میں پڑنا نہیں

آخر کب ٹو ٹے گا یہ کشکول غلامی؟
کیا ہم نے کبھی آزاد ہونا نہیں؟؟؟

کیا دشمن اسد اتنا طاقت ور ھے؟؟؟
کہ ڈرتے رہنا ھے کبھی لڑنا نہیں

Rate it:
Views: 225
14 May, 2022
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets