کم سنی کی عمر میں نادانیاں تو ہوتی ہیں

Poet: Ahsan Nawaz By: Ahsan Nawaz, Lahore

کم سنی کی عمر میں نادانیاں تو ہوتی ہیں
چھوٹی چھوٹی بات پر حیرانیاں تو ہوتی ہیں

وہ گھیر کے نانی دادی کو قصے سننا بچپن میں
سچی ہوں یا جھوٹی ہوں کہانیاں تو ہوتی ہیں

ہر خواہش ہر آرزو پوری ہوا کرتی تھی
بچپن کے زمانے میں حکمرانیاں تو ہوتی ہیں

بچپن کی یاد میں بتا دو گے تم سال کئی
بھلی سہی یا بری سہی جوانیاں تو ہوتی ہیں

یہ جوانی کوئی گستاخ نہیں اس عمر کا یہ تقاضا ہے
اس جوش میں حسن سے چھیڑ خانیاں تو ہوتی ہیں

Rate it:
Views: 736
04 Nov, 2010