آج کا دن تیری یادوں کو سہارا کر لوں
اور دنیا کے جھمیلوں سے کنارہ کرلوں
اک جگہ بیٹھی رہوں تم کو سوچتی جاؤں
سارا دن بس انہی سوچوں پہ گزارہ کرلوں
ساری دنیا سے بہت دور بہت دور کہیں
بزم کو چھوڑ کے اک رزم کا یارا کرلوں
عمر بھر جس کے ساتھ جینے کی تمنا ہے
ایک دن اس کے لئے جینا گوارہ کر لوں
کار دنیا مجھے گر میرے لئے جینے دیں
ایسا ہو جائے تو دنیا سے کنارا کر لوں