Add Poetry

کوئ حسرت میرے دل کی نہ بھلا پاؤ گے

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر , Mumbai, India

کوئی حسرت میرے دل کی نہ بھلا پاؤ گے
کوئی غمزہ نہ ہو ایسا کہ تڑپ جاؤ گے

چاہنے والے کبھی ارزاں کہیں ملتے بھی ہیں
قدر چاہت کی ہو ورنہ کبھی پچھتاؤ گے

برق گرتی ہے کبھی آشیاں مٹتا بھی ہے
جو ارادے رہیں پختہ تو سنبھل جاؤ گے

کوئی انداز بیاں ایسا جو بھائے من کو
جو خلوص شوق نہ ہو منہ کی بس کھاؤ گے

بھنور میں کشتی کبھی پھنس بھی جائےتو کیا غم
جو یقیں پختہ ہو ہر شے کو مطیع پاؤگے

ایسا فطرت نے کرشمہ بھی جہاں کو دکھلایا
آگ کے شعلوں میں رہ کر کبھی سستاؤ گے

یہ ہوائیں جو مخالف بھی چلیں تو کیا غم
ان میں پلنا ہی سیکھو تو کیوں گھبراؤ گے

وہ تو جھانسے میں کسی کے نہیں آنے والے
جو ہیں مخلص تو انہیں کیسے کبھی للچاؤ گے

اثر کی اہل ستم سے یہی التجا ہے
کہ ملے دنیا میں صلہ ہی جو ستم ڈھاؤ گے

Rate it:
Views: 231
19 Jul, 2022
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets