کوئی ایسا ہے کوئی ویسا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

کوئی ایسا ہے کوئی ویسا ہے
جسے جو سمجھو بس ویسا ہے

چہرے تو رنگ برنگے ہیں
دل تو سب کا اک جیسا ہے

کوئی ایسا ہے کوئی ویسا ہے
جسے جو سمجھو بس ویسا ہے

کسی دل میں خالی جذبہ ہے
کسی جیب میں خالی پیسہ ہے

کوئی ایسا ہے کوئی ویسا ہے
جسے جو سمجھو بس ویسا ہے

دنیا کی ریت نرالی ہے
یہاں پر جیسے کو تیسا ہے

کوئی ایسا ہے کوئی ویسا ہے
جسے جو سمجھو بس ویسا ہے

Rate it:
Views: 388
24 Nov, 2009