کوئی ایسی بات کرو
Poet: UA By: UA, Lahoreکوئی ایسی بات کرو جو دل سے خوف مٹا دے
کوئی ایسی بات کرو جو کسی کا دل بہلا دے
جھوٹ، ریا، بےایمانی کا نام و نشاں مٹا دے
کوئی ایسی بات کرو جو سچی راہ دکھا دے
جو ہر اک کے چہرے پر سچی مسکان سجا دے
کوئی ایسی بات کرو جو سب کو ہی ہنسا دے
غفلت کی نیند اڑا دے سوئے ہوؤں کو جگا دے
کوئی ایسی بات کرو جو دل کی لگن بڑھا دے
سچی تعبیروں والے خواب آنکھوں میں سجا دے
کوئی ایسی بات کرو جو تعبیریں بھی دلا دے
کوئی بھی ادھورا نہ ہو سب کام مکمل ہو جائیں
کوئی ایسی بات کرو جو سب کے کام بنا دے
ہر دل میں ایمان کام، عزم و جرات کو پناہ دے
کوئی ایسی بات کرو جو روحوں کو تڑپا دے
جو اپنی ضیا سے ظلمت کے اندھیرے کو مٹا دے
کوئی ایسی بات کرو جو جیون کو سجا دے
یہ ظلمت کی تاریکی کسی اور کو نہ بھٹکا دے
کوئی ایسی بات کرو جو سچی راہ دکھا دے
ہنستے کھلتے مسکاتے چہروں کی بہار دکھا دے
کوئی ایسی بات کرو جو گلشن کو مہکا دے
اس پاک سر زمین کو صحیح ‘پاکستان‘ بنا دے
کوئی ایسی بات کرو جو سب کو پاک بنا دے
عظمٰی جو سب کے دل سے مایوسی کو مٹا دے
کوئی ایسی بات کرو جو امید کے دئیے جلا دے
وہ بہن بھی تو زمانے میں ہے اب نبھاتی ہیں
ماں کی الفت کا کوئی بھی نہیں ہے اب بدل
پر بہن بھی تو محبت میں ہے ایثار نبھاتی ہیں
گھر کے آنگن میں جو پھیلے ہیں یہ الفت کے ضیا
یہ بہن ہی تو ہیں جو گھر میں یہ انوار نبھاتی ہیں
ماں کے جانے کے بعد گھر جو ہے اک اجڑا سا نگر
وہ بہن ہی تو ہیں جو گھر کو ہے گلزار نبھاتی ہیں
دکھ میں بھائی کے جو ہوتی ہیں ہمیشہ ہی شریک
وہ بہن ہی تو ہیں جو الفت میں ہے غمخوار نبھاتی ہیں
ماں کی صورت ہی نظر آتی ہے بہنوں میں ہمیں
جب وہ الفت سے ہمیں پیار سے سرشار نبھاتی ہیں
مظہرؔ ان بہنوں کی عظمت کا قصیدہ کیا لکھیں
یہ تو دنیا میں محبت کا ہی وقار نبھاتی ہیں
زماں میں قدر دے اردو زباں کو تو
زباں سیکھے تو انگریزی بھولے ا پنی
عیاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
تو سیکھ دوسری ضرورت تک ہو ایسے کہ
مہاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
زباں غیر کی ہے کیوں اہمیت بتا مجھ کو
سماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
سنہرے لفظ اس کے خوب بناوٹ بھی
زماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
بھولے کیوں خاکؔ طیبؔ ہم زباں ا پنی
جہاں میں قدر دے اُردو ز باں کو تو






