کوئی بھی رد و کد نہیں کرتے
آپ کا حکم بجا لاتے ہیں
ہم کبھی شد و مد نہیں کرتے
آپ کی ہاں میں ہاں مِلاتے ہیں
آپ کی ناں پہ لوٹ جاتے ہیں
جو بھی کہتے ہو مان لیتے ہیں
ہم یوں وفاداریاں نبھاتے ہیں
جیت میں ہار میں نہیں پڑتے
تم سے تکرار میں نہیں پڑتے
سر آنکھوں پہ بٹھائے جاتے ہیں
آپ سے جو بھی حکم پاتے یں
آپ کا حکم بجا لاتے ہیں
کوئی بھی رد و کد نہیں کرتے
ہم کبھی شد و مد نہیں کرتے