کوئی بھی نہیں ایسا جو کہ حال دل پوچھے
Poet: m,masood By: m,masood, nottinghamکوئی بھی نہیں ایسا
 جو کہ حال دل پوچھے
 بے کلی سی رہتی ہے
 ہر خوشی ادھوری ہے
 پاوں لڑکھڑاتے ہیں
 سانس ٹوٹ جاتی ہے
 کیفیت عجب سی ہے
 ہر طرف اداسی ہے
 منزلیں نہیں ملتی
 خواہشوں کے جنگل میں
 ہم بھٹکتے پھرتے ہیں
 سائباں نہیں کوئی
 کارواں نہیں کوئی
 اپنی یہ کہانی ہے
 جو کہ رائیگانی ہے
 زندگی کے رستے پر
 یاد ہی نشانی ہے
 آپ سے شکایت کیا
 ہم ہی کچھ الگ سے ہیں
 ہم میں ہی خرابی ہے
 تم نہیں سمجھو گے
 تم نہیں یہ جانو گے
 کب سے ہم اکیلے ہیں
  
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 