کوئی بیان ہے نہ کوئی دلیل ہے

Poet: انعام دائم By: انعام دائم, Rawalpindi

کوئی بیان ہے نہ کوئی دلیل ہے
ُمحبت کی عدالت میں نہ کوئی وکیل ہے

مُسافت کو ناپنے میں مری عُمر کٹ گئی
اے عشق تیرا سفر کتنا طویل ہے

یوں تو ہے نام اُسکا اُمراءِ شہر میں
لیکن وفا کے سودے میں تھوڑا بخیل ہے

ضِد تھی مری کہ بام پہ آؤ سرِ شام
جھَٹ سے کہا اُس نے اونچی سَفیل ہے

جب سے ہوئی ہے ربط میں قطعہ تعلقی
تب سے ہی اپنی تھوڑی طبیعت علیل ہے

دائم سخن کو سوز دے کر اُسے مَنا
ہے چار دن کا جینا مُدت قلیل ہے

Rate it:
Views: 499
04 Mar, 2015