کوئی تمہیں کتنا پیار کرتا ہے
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaخبر ہیں کیا ! آج
کتنی گرمی ہے
سورج کی کرنوں میں
کتنی تلخی ہے
لب خشک ہے کہ پانی سے بھی
پیاس نہیں بھجتی ہے
اور غم کے ریگستان
ایسے ہیں جہاں پیار کی
اک بوند بھی نہیں برسی ہیں
تو تم جانتے ہوکیا ؟
کوئی تمہیں کیتنا چاہتا ہے ؟
تم سے کوئی
کتنا پیار کرتا ہے ؟
اور رب سے تمہارے لئے
کتنی تکرار کرتا ہے
اور صرف تمہیں پانے
کے لیے کتنی التجا کرتا ہے
نہیں معلوم نا تمہیں ؟
تو آج تو سنو
کوئی تمہارے لیے
بار بار خدا کو پکارتا ہے
اور
آنسوؤں سے فریاد کرتا ہے
اور رب منانے کےلیے
روزے کا انتخاب کرتا ہے
اور جب پیاس لگتی ہیں تو
تیرا دیدار یاد کرتا ہے
اور جب بھوک لگتی ہیں تو
تیری باتوں اور کو کچھ
میھٹی یادوں کو یاد کرتا ہے
اور سارا دن
ایک ہی دعا کرتا ہے
تو تم جانتے ہوکیا ؟
کوئی تمہیں کتنا پیار کرتا ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






