کوئی تو آزاد کردے
Poet: UA By: UA, Lahoreیہ چہچہاتے حسین پنچھی
یہ گنگناتے سریلے پنچھی
کوئی تو ان کو آزاد کر دے
یہ رنگ برنگے اداس چہرے
کوئی تو ان کا دل شاد کر دے
یہ قید و بند کی صعوبتوں سے
تنگ آ چکے ہیں گھبرا چکے ہیں
کھلی فضاؤں کے ساتھ کر دے
بجھے بجھے سے یہ دل جلے ہیں
کوئی تو آئے آباد کر دے
کوئی تو ان کا دل شاد کر دے
کوئی تو ان کو آزاد کر دے
More General Poetry






