Add Poetry

کوئی خواب دریچوں سے جھانکتا ہوگا

Poet: UA By: ua, Lahore

کوئی خواب دریچوں سے جھانکتا ہوگا
کوئی عکس نگاہوں میں ٹھہرتا ہو گا

جب کبھی رات کی تنہائی ستاتی ہو گی
دل میں یادوں کا اک جزیرہ ابھرتا ہوگا

تیرگی حد سے زیادہ ہوا چاہتی ہوگی
اسی لمحے میں کوئی چاند نکلتا ہوگا

خواب لمحوں کی بیتی ہوئی راتوں میں
نین درپن سے کوئی بارہا تکتا ہوگا

اماوس کی سیاہ رات کے اندھیروں میں
گوشہ دل میں کوئی دیپ سا جلتا ہو گا

بزم کو چھوڑ کے تنہائیوں میں آ بیٹھا
دل کبھی سوچتا ہو گا تو الجھتا ہوگا

عظمٰی جب رات کی تاریک کوسوچا ہوگا
اسی لمحے کوئی تارا بھی چمکتا ہوگا

Rate it:
Views: 380
06 Apr, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets