کوئی سائباں نہ کیا
Poet: UA By: UA, Lahoreتیری توصیف کے قصوں نے بدگماں نہ کیا
مجھے رقیب کے فتنوں نے بد زباں نہ کیا
میں تیرے حسن کی رعنائیوں سے واقف ہوں
مصلحت ہے کہ تیرے حسن کا بیاں نہ کیا
ہزار وسوسے لوگوں نے دل میں ڈالے مگر
میرے یقین نے اس دل کو بے اماں نہ کیا
میرے قرار کا سکوت ٹوٹ جانے پر بھی
میرے دل نے اپنے درد کو عیاں نہ کیا
میرے دل نے تو ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے
میری آنکھوں نے مگر درد کو نہاں نہ کیا
عظمیٰ تجھے جلا نہ دیں یہ دھوپ کے سائے
کیوں تو نے اپنے لئے کوئی سائباں نہ کیا
More General Poetry







