Add Poetry

کوئی عنوان دے جاؤ

Poet: UA By: UA, Lahore

کوئی عنوان دے جاؤ
مجھے پہچان دے جاؤ

میری بےباک ہستی کو
کوئی سامان دے جاؤ

ایک بے نام راہی کو
حرمت و مان دے جاؤ

معلق ہو گئی حیات
اسے ایمان دے جاؤ

بت بےجان پیکر کو
ذرا سی جان دے جاؤ

اسیر زیست کو کوئی
کھلا میدان دے جاؤ

قفس میں قید پنچھی کو
فضا آسمان دے جاؤ

گرفتار قفس طا‏‏ئر تڑپتا ہے سسکتا ہے
آزادی کا مزہ لے لے ایسی اڑان دے جاؤ

Rate it:
Views: 457
27 Jan, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets