Add Poetry

کوئی ملنے حضور آیا ہے

Poet: کوئی ملنے حضور آیا ہے By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

کوئی ملنے حضور آیا ہے
حسسن پر جو غرور آیا ہے

وصل جاناں کے سبب ہی تو
زندگی کو شعور آیا ہے

میری آنکھوں میں تم نہیں اترے
میری آنکھوں مین نور آیا ہے

تیرے چہرے کو دیکھ کر ہمدم
مجھ کو پڑھنا ضرور آیا ہے

زندگی میں یہ وشمہ پہلی بار
آج آموں پہ بور آیا ہے

Rate it:
Views: 212
27 Nov, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets