کوئی نیا سفر کریں

Poet: UA By: UA, Lahore

کوئی نیا سفر کریں
 کسی نئے نگر چلیں

ان وادیوں کو چھوڑ کے
خوشبو کی ردا اوڑھ کے

صبا کو ہمسفر کریں
کوئی نیا سفر کریں

کسی نئے نگر چلیں
دل کی بات مان کر
کرنوں کی بانہیں تھام کر

ستاروں کا سفر کریں
کوئی نیا سفر کریں

کسی نئے نگر چلیں
زمیں سے آسمان کا

فلک کے آستان کا
مکاں سے لا مکان کا

چلو کبھی گزر کریں
کوئی نیا سفر کریں
کسی نئے نگر چلیں

Rate it:
Views: 394
15 Oct, 2009