کوئی کہتا ہے -٢
Poet: UA By: UA, Lahoreکوئی کہتا ہے کہ ایسا ہے
کوئی کہتا ہے کہ ویسا ہے
جو مجھ سے پوچھا کیسا ہے
تو میں نے کہا مجھ جیسا ہے
میں نے جس کو دیکھا ہے
وہ آئینہ میرے جیسا ہے
ہم جو بھی آئینہ دیکھتے ہیں
وہ ہوتا اپنے جیسا ہے
دنیا کے کھیل نرالے ہیں
دنیا کا چکر ایسا ہے
جو ہم کو دکھائی دیتا ہے
وہ لگتا اپنے جیسا ہے
کوئی کہتا ہے کہ ایسا ہے
کوئی کہتا ہے کہ ویسا ہے
More General Poetry






