کوشش تو بہت کی تھی
Poet: Faheem Ur Rehman Faheem By: FAHEEM UR REHMAN FAHEM, Surjani Town, Karachiسارے غم بھلانے کی کوشش تو بہت کی تھی
تجھ کو بھول جانے کی کوشش تو بہت کی تھی
تو نہ سہی تیری یادیں تو ہیں یہ دل کا کہنا ہے
میں نے دل کو سمجھانے کی کوشش تو بہت کی تھی
یہ جیت گیا اور مجھے مغموم کر گیا
غم دل کو ہرانے کی کوشش تو بہت کی تھی
زباں خاموش رہی آنکھوں نے سبھی کچھ تو کہہ دیا
بات دل میں چھپانے کی کوشش تو بہت کی تھی
تیرے غم نے چہرے کو جکڑ لیا ورنہ
میں نے مسکرانے کی کوشش تو بہت کی تھی
شاید کہ رہ گئی تھی میرے پیار میں کسر
ورنہ تجھے پانے کی کوشش تو بہت کی تھی
More Sad Poetry






