کوشش کرو کوشش سے
سب کام سنوارے جاتے ہیں
کوشش کرو کوشش سے
مسئلے سدھارے جاتے ہیں
غم نہ کرو کہ ادھورا ہے
غم نہ کرو کہ نہیں پورا ہے
گر تسلسل سے کئے جاؤ گے
کام کو تکمیل تک پہنچاؤ گے
راستے جس قدر دشوار ہوں
گرچہ صحرا ہوں کہ پہاڑ ہوں
دیکھو ہمت نہ ٹوٹنے پائے
حوصلہ بھی نہ چھوٹنے پائے
اپنی منزل کا نشاں جان کر
اور ارادے کی لگن ٹھان کر
بد گمانی کبھی نہ ہو طاری
کامل ایمان سے رکھو جاری
عارضی ہار سے نہ گھبرانا
دیکھو پسپا نہ کہیں ہو جانا
پیچھے مڑ کر نہ دیکھنا راہی
کرتے جانا سفر اے ہم راہی
جیت جانا تیرا مقدر ہے
جیت پانا تیرا مقدر ہے
جس نے بھی یہ کہا
ہے سچ کہا ہے
ہم بھی کہتے ہیں
ہاں کہ سچ کہا ہے
کوشش کرو کوشش سے
سب کام سنوارے جاتے ہیں
کوشش کرو کوشش سے
مسئلے سدھارے جاتے ہیں