کون ہے ۔۔۔؟
Poet: UA By: UA, Lahoreکون گنگنا رہا ہے
کون گیت گا رہا ہے
یہ میری سماعت میں
کون رس گھلا رہا ہے
کون ہے جو وحشتوں میں
زمزمے لٹا رہا ہے
کون ہے جو ظلمتوں میں
روشنی دکھا رہا ہے
کون تنہائی میں آ کے
میرا دل بہلا رہا ہے
کون اک مرکز پہ رہ کے
دنیا نئی دکھا رہا ہے
کون یہ سپنوں میں کر
نیند سے جگا رہا ہے
کون ہے جو بارہا
نگاہ میں سما رہا ہے
کون ہے جو ہر گھڑی
نئی امنگ جگا رہا ہے
کون تخیل میں آ کے
خواب کو سجا رہا ہے
کون ہے جو ہر قدم پہ
راستہ دکھا رہا ہے
چپکے چپکے کون ہے
جو تیرے پاس آ رہا ہے
کون ہے عظٰمیٰ جو تیری
زندگی بنا رہا ہے
More General Poetry






