Add Poetry

کچھ اور نہیں بس میرا ایمان ہی تو ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

کبھی آنا کبھی جانا ارے مہمان ہی تو ہے
ارے ظالم گلہ نہ کر یہ انسان ہی تو ہے

ٹھہر جانے سے چلتا پانی آلودہ سا رہتا ہے
جو نہ سمجھے ذرا سی بات وہ نادان ہی تو ہے

اے میرے منظر میرا ٹھکانہ مستقل نہیں
کبھی زمیں کبھی فلک میرا مکان ہی تو ہے

اے سرزمیں پاک وطن میرے ساتھ میں
جو تجھ پہ فدا ہو سکے یہ جان ہی تو ہے

میں بھی سکون میں میرا دل بھی سکون میں
کہ یہ روح کا اضطراب اطمینان ہی تو ہے

اس جہاں کی نعمتیں آدم کے واسطے
اور وہ بہشت تابہ آسمان ہی تو ہے

وہ خالق کون ومکاں وہ مالک دونوں جہاں
مختار زمیں آسماں ‘رحمٰن‘ ہی تو ہے

جب وہ ہمارے ساتھ ہے کیا خوف کیسا رنج
کیا زندگی کیا موت سب آسان ہی تو ہے

عظمٰی جو مجھے تقویت دیتا ہے دم بدم
کچھ اور نہیں بس میرا ایمان ہی تو ہے

Rate it:
Views: 304
30 Nov, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets