کچھ اپنے دل کا حال سنا کیوں نہیں لیتے
Poet: UA By: UA, Lahoreکچھ اپنے دل کا حال سنا کیوں نہیں لیتے
تم روٹھنے والوں کو منا کیوں نہیں لیتے
جو تم سے عداوت کریں یہ سوچ رہے ہیں
تم ان کو اپنے دوست بنا کیوں نہیں لیتے
ہم سے گلہ کرو گے میری جان کب تلک
تم اپنا ساتھ خود ہی نبھا کیوں نہیں لیتے
تم چاہتے ہو جن کو دل و جاں سے بیطرح
آو از دے کے ان کو بلا کیوں نہیں لیتے
عظمٰی یہی سوال اگر تم سے کیا جائے
تنہائی کی وحشت کو مٹا کیوں نہیں لیتے
More General Poetry






