کچھ تو ہوا بھی سرد تھی
Poet: Parveen Shakir By: Wasseem Ahmed Azamgarh Asaraha, india (azamgarh,Asarha)کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا تیرا خیال بھی
دل کہ خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کی
چاند بھی عین چیت کا اس پر تیرا جمال بھی
میری طلب تھا ایک شخص جب وہ نہیں ملا مجھے
دعا سے ہاتھ یوں گرا بھول گیا سوال بھی
سب سے نظر بچا کے یوں کچھ اس طرح اسے دیکھنا
اک دفعہ تو رک گئی گردش ماہ و سال بھی
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad