کچھ خاص نہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

سادہ اور عام سی ہوں مجھ میں تو کچھ خاص نہیں
کوئی میرا دوست نہیں مجھ میں جو کچھ خاص نہیں

تازہ کھلتے پھولوں جیسی کوئ بھی تو بات نہیں
شادابی و رنگ ہے کوئی اور کوئی بو باس نہیں

چاہوں بھی تو پھولوں کی طرح سے کھل نہ پاؤں
پھولوں کا کوئی بھی موسم شاید مجھ کو راس نہیں

ساگر میرے سامنے ہے لیکن پانی کی پیاس نہیں
جینے کی تو آس ہے لیکن سانسیں اپنے پاس نہیں

سوچتی ہوں کہ کیا لکھوں کوئی موضوع پاس نہیں
ساگر میرے سامنے ہے لیکن پانی کی پیاس نہیں

سادہ اور عام سی ہوں مجھ میں تو کچھ خاص نہیں
کوئی میرا دوست نہیں مجھ میں جو کچھ خاص نہیں

Rate it:
Views: 557
18 Jan, 2012