حالانکہ سب خبر ہے مگر کچھ خبر نہیں
سب کی خبرہے سب کو مگر کچھ خبر نہیں
ہم کون ہیں کیا نام ہے کس کام سے آئے
سب جانتے ہیں پھر بھی ہمیں کچھ خبر نہیں
کس وقت کس گھڑی میں کس واقعے کے بعد
ہو کس کی کیا حالت کسی کو کچھ خبر نہیں
زندگی کے مقصد سے آشنا تو ہیں مگر
کب چھوڑ دے حیات ساتھ کچھ خبر نہیں
عظمٰی رواں دواں ہماری زندگی کی ڈور
کب چھوڑ جائے ساتھ ہمیں کچھ خبر نہیں