کچھ ذہنی بیمار ملے ہیں
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMدنیا میں کچھ ایسے ہمیں یار ملے ہیں
جنہیں آسماں سے اونچےکردار ملے ہیں
کئی لوگ ہمارے دل میں جگہ پا نہ سکے
یوں سخن ور تو بے شمار ملے ہیں
جنہیں اپنے سوا دوسرا نظر نہیں آتا
ایسے بھی کچھ ذہنی بیمار ملے ہیں
جن کا پیشہ تھا تنقید برائے تنقید
ایسے بھی کچھ ذہنی بیمار ملے ہیں
جو دل میں بغض نہ رکھتے ہوں
بہت کم ایسے صاحب کردار ملے ہیں
یہ سبھی شعر اصغر کے اپنے ہیں دوستو
یہ نہ سمجھنا کہیں سے ادھار ملےہیں
More General Poetry






