کچھ عجب تو نہیں یادون کا فنا ہو جانا ۔۔۔شاہین
Poet: Shaheen Mughal By: Shaheen Mughal, gjnکچھ عجب تو نہیں یادوں کا فنا ہو جانا
عمر بھر کو تری چاہت کا سوا ہو جانا
اب بھلا کون کرے اس سے جفاؤں کا گلہ
میری قسمت میں کہاں ان سے رہا ہو جانا
میرے دشمن نے بس اتنا ہی سکھایا ہے مجھے
اتنی جلدی بھی کسی پر نہ فنا ہو جانا
رہنما ایسا زمانے میں بھلا اور کہاں ؟
یہ قیامت ہے تیرا مجھ سے خفا ہو جانا۔
آج تک میں نہ سمجھ پائی اداؤں کو تری
باتوں باتوں میں ترا مجھ سے جدا ہو جانا
More Sad Poetry






