کچھ لوگ جو ہم سے بچھڑے ہیں
وہ لوگ نہیں تھے __ گنوانے کے
وہ لوگ تو جیسے __ رہبر تھے
جو راہ دِکھا کر __ چلے گئے
وہ لوگ تو جیسے __ ہیرا تھے
جو گِرتے ہی __ کھو جاتے ہیں
وہ لوگ تو ایسے خزانے تھے
جو کھلتے ہی چھن جاتے ہیں
وہ لوگ تو ایسا __ زیور تھے
جسے مٹی تلے __ چھپاتے ہیں
وہ لوگ تو ایسے __ اثاثے تھے
جسے برسوں ڈھونڈ نہ پاتے ہیں
وہ لوگ جو ہم کو چھوڑ گئے
ہم اُن کو __ روز بُلاتے ہیں
وہ __ لَوٹ کے اب نہ آئیں گے
ہم خود کو بہت سمجھاتے ہیں