کچھ لوگ زندگی کو تماشا بنا دیتے ہیں
Poet: Zahida Ali By: Zahida Ali, pakpattan sharifکچھ لوگ زندگی کو تماشا بنا دیتے ہیں
کچھ لوگ قسمت کے ہاتھوں کھلونا بن جاتے ہیں
کچھ لوگ کوشاں ہیں اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنے کے واسطے
کچھ لوگ اپنے ہاتھوں پہ جھوٹ سجائے پھرتے ہیں
کون کسی سے کرتا ہے سچی محبت آج کے دور میں
ہاں مگر دو چار دن کا پیار لبوں پہ سجا رکھتے ہیں
اندھیرے جنم دیتے ہیں اجالوں کو
اور کبھی اجالے اندھیرے بکھیر دیتے ہیں
پوچھیں گے کبھی اپنے مقدر٬ اپنی قسمت سے
ہم بھی گوہر انمول تھے کیوں مٹی میں رلا دیتے ہیں
More Sad Poetry







