کچھ کام
Poet: نعمان صدیقی By: Noman Baqi Siddiqi, Karachiکس لیے آے تھے ہم کس طرف نکل گئے
وقت کے سارے پہر نا جانے کب پگھل گئے
ایسا بھی ہوا یہاں ویسا بھی ہوا یہاں
کچھ کام بگڑ گئے ،کچھ کام سنبھل گئے
کسی نے سہارا دیا کسی نے سہارا لیا
آنکھیں جو اس نے پھیر لیں ، حالات بھی بدل گئے
نیت بڑی ضروری ہے، نعمان عمل بھی ساتھ ہو
لیکن اگر ادب گیا تو سب گیا، عمل گئے
More General Poetry






