Add Poetry

کچھ یاد نہیں ہے

Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.A

کس موڑ پے بچھڑے تھے کچھ یاد نہیں ہے
کیوں خاک میں بکھرے تھے کچھ یاد نہیں ہے

کئی راہزن جو ملے راہ میں دوستوں کی طرح
کتنے سفاک وہ چہرے تھے کچھ یاد نہیں ہے

نکلے ناں اس گھٹن سے کوئی راستہ ناں تھا
کیوں دروازوں پے پہرے کچھ یاد نہیں ہے

وہ سنگدل وفاؤں کی ہم سے رکھتے رہے امید
اور خود ملزم کے کٹہرے میں تھے کچھ یاد نہیں ہے

آشیانہ بنایا تھا اس نے برسوں کی جستجو سے
چند لمحوں میں وہ اجڑے تھے کچھ یاد نہیں ہے

ہم سب بھلا کے تلخیاں جا دشت میں نکلے
کہاں سوئے کہاں ٹہرے کچھ یاد نہیں ہے

Rate it:
Views: 561
07 Jan, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets