Add Poetry

کھلنے لگا ہے آپ ہی اپنا جنوں مجھے

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

کھلنے لگا ہے آپ ہی اپنا جنوں مجھے
لے لے نہ پھر لپیٹ میں تیرا فسوں مجھے

خودداریوں کے بل پہ گذاری ہے زندگی
میری ضرور تو نہ کرو سرنگوں مجھے

جی چاہتا ہے اپنے بھی بارے میں سوچ لوں
مل جاۓ زندگی میں جو تھوڑا سکوں مجھے

کچھ اُن کی نفرتوں میں چھپی چاہتیں بھی تھیں
اب کھولنا ہے سب پہ یہ رازِ دروُں مجھے

موندوں نہ ایک پل کو بھی آنکھیں یہ جی کرے
کرنے لگے ہیں خواب بہت بے سکوں مجھے

اپنا کسی کو کہنے سے ڈرنے لگا ہے دل
لے آیا کس مقام پہ اپنا ہی خوں مجھے

کہہ کر گیا تھا جو کہ کبھی لوٹ آئے گا
ہے اس کا انتظار یہ کیسے کہوں ، مجھے
 

Rate it:
Views: 605
14 Jan, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets