Add Poetry

کھو گئے کہاں

Poet: UA By: UA, Lahore

مجھے اداس کر کے تم کھو گئے کہاں
خواب کی طرح آنکھ سے اوجھل ہوئے کہاں

میری نظروں کو دور تک اندھیرے نظر آئے
اجالے بھی تمہارے ساتھ جانے کھو گئے کہاں

روشنی کے چراغ دل میں جلا رکھے ہیں مگر
ان کے اجالے تمہارے ہجر میں کھو گئے کہاں

ایک تمہاری جستجو اگر ہوتی تو کر لیتے
ہمارے خواب و خیالات بھی تم لے گئے کہاں

تمہیں اپنا سمجھیں یا غیر کا اتنا تو کہہ جاؤ
میرے دل میں ہو لیکن نظر سے کھوئے ہو کہاں

ہم کہیں جائیں انہیں ساتھ ساتھ رکھتے ہیں
کہ جن کی چاہ میں ہم خود نہ جانے کھو گئے کہاں

Rate it:
Views: 964
05 Feb, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets