کہا تو ہے مگر کہو کہ سن بھی پاؤ گے
Poet: UA By: UA, Lahoreکہا تو ہے مگر کہو کہ سن بھی پاؤ گے
مجھ سے سََنی بات پھر کسے سناؤ گے
بن کہے سمجھو تو سمجھ لو ہماری بات
لفظوں کی الجھنیں کہاں تک سلجھاؤ گے
رہنے بھی دو یہ بات اسے چھوڑو اب یہیں
کیا کیا کہیں گے ہم تمہیں، تم کیا بتاؤ گے
زندگی کی مختصر طویل داستاں، میرا بیاں
سنو گے تو اشکوں کو نہیں روک پاؤ گے
عظمٰی جو ستم ہم نے اپنی جان پہ سہے
تمہیں نہیں بتائیں گے تم سہہ نہ پاؤ گے
More General Poetry






